بدرگاہ ذیشانؐ — Page 23
23 حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد ( خلاآپ سے ہمیشہ راضی رہے) محمد پر ہماری جاں فدا ہے کہ وہ کوئے صنم کا رہنما ہے مرا دل اُس نے روشن کر دیا ہے اندھیرے گھر کا میرے وہ دیا ہے خبر لے اے مسیحا درد دل کی ترے بیمار کا دم گھٹ رہا ہے کسی کو بھی نہیں مذہب کی پروا ہر اک دنیا کا ہی شیدا ہوا ہے بھنور میں پھنس رہی ہے شتی دیں تلاطم بحرِ ہستی میں بپا ہے مرا ہر ذرہ ہو قربان احمد مرے دل کا یہی اک مدعا ہے اُسی کے عشق میں نکلے مری جاں کہ یادِ یار میں بھی اک مزا ہے محمد جو ہمارا پیشوا ہے محمد جو کہ محبوب خدا ہے ہو اُس کے نام پر قربان سب کچھ کہ وہ شاہنشہ ہر دوسرا ہے خدا کو اس سے مل کر ہم نے پایا وہی اک راہ دیں کا رہنما ہے (کلام محمود)