بدرگاہ ذیشانؐ — Page 21
21 إنّى أَرَى فِي وَجْهِكَ الْمُتَهَلِ بے شک میں آپ کے چمک دار چہرہ میں ایسی شان دیکھتا ہوں شَأْنَا يَفُوقُ شَمَائِلَ الْإِنْسَانِ جو تمام انسانی شمائل ( و خصائل پر فوقیت رکھتی ہے فَطَلَعْتَ يَا شَمْسَ الْهُدَى نُصْحالَهُمْ اے آفتاب ہدایت ( آپ نے ایسی تاریکی اور ظلمت کی معات میں انکی خیر خواہی کیلئے اپر طلوع فرمایا لِتُضِيتَهُمْ مِنْ وَجْهِكَ التَّوْرَاني تا اپنے نورانی چہرہ سے انھیں منور و روشن کریں يا للفتى مَا حُسْنُهُ وَجَمَالُهُ اسے وہ (خوبصورت) نوجوان ! آپ کے حسن و جمال (کی خوبیاں کیسے بیان ہوں رَيَّاهُ يُصبى الْقَلْبَ مَا لَرِّيْحَانِ جن کی خوشبو ریحان کی طرح دل کو فریفتہ کر لیتی ہے۔وَجهُ المُهَيْمِنِ ظَاهِرُ فِي وَجْهِهِ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے سے خدائے جہیمن کا چہرہ نظر آتا ہے وَشُونُهُ لَمَعَتْ بِهَذَا الشَّانِ اور آپ کے تمام اعمال ( اور اخلاق اسی) شان و شوکت) کے ساتھ چپکتے ہیں