بدرگاہ ذیشانؐ

by Other Authors

Page 142 of 148

بدرگاہ ذیشانؐ — Page 142

142 ہزاروں بار چومے کامرانی نے قدم اپنے ہماری کوششیں کیا ہیں، یہ اکرام محمد ہے حسین ابن علیؓ نے زیرِ خنجر جو سنایا تھا خدا شاہد ہے، بے شک وہ ہی پیغام محمد ہے مر امر شد ہے وہ جو ا سکے دروازے کا سائل ہے میرا ہادی ہے وہ کہ جس پر انعام محمد ہے منیره آتش دوزخ بگاڑے گی ہمارا کیا کہ سوتے جاگتے وردِ زباں نام محمد ہے میرے آقا محمد رسول خدا شاہِ کون و مکان سید الاصفیاء مصطفے، مجتبے، مرتضے، مقتدی زینت بزم کن خاتم الانبیاء اے بلیغ اللساں اے شفیع الزماں رشک قدوسیاں ماورائے گماں قدرت حق تجھ ہی میں ہے جلوہ نما تیری معراج ہے سدرۃ المنتہی شرف انسانیت کو یہ تجھ سے ملا عبد کو بھی حکومت کا حق مل گیا ترک رہبانیت، فجر روحانیت مظہر حسنِ کامل ہے خیر الوریٰ اُسکی تعریف انساں سے ہو کیا بیاں خود شنا خواں ہوجس کا بدیع الزماں باعث وجہ گن اے شہہ ذوالمنن نام تیرا جولیس پڑھیں صلِ علیٰ