بدرگاہ ذیشانؐ

by Other Authors

Page 140 of 148

بدرگاہ ذیشانؐ — Page 140

140 تیری دُنیا میں نامورلاکھوں اک مرا نام نہ ہوا تو کیا تیرے در کی گدائی مل جائے چاہے دُنیا کا تاج رہ جائے تیرے روضہ کی تھام کر جالی چند ساعت کو بیٹھ جاؤں میں غیر ممکن ہے پھر میں لوٹ آؤں پھر کوئی احتیاج رہ جائے جان تجھ پر شار وصدقے ہو۔میری اتنی دعا قبول ہو آج سارا عالم رہے رہے نہ رہے۔وہ منیر و سراج رہ جائے بادشاہت کو چھوڑ سکتی ہوں اور فقیری بھی مجھ سے چھن جائے مجھ کو نام و نمود کیا لینا ایک حسنِ خراج رہ جائے اک ترے پیار کی نظر پالوں۔پھر مجھے زندگی سے کیا لینا زندگی موت سے ملے جس دم ایک حسین امتزاج رہ جائے منصوره بیگم السلام کے پادشاہ دو جہاں السلام اے ہادی کون و مکان السلام اے فجر أمت السلام اے کہ یابندہ شان سروری ختم شد برذات تو پیغمبری بیچ کس نے یافت ایس عالی مقام کے علمبردار صدق و راستی راہنما ہستی از عدد ہم نام صادق یافتی شاہد صدق تو است ایں نیک نام گم گشته راه پیکرت سرچشمه نور و ہدی اے کہ ہستی باعث ردّ ظلام