بدرگاہ ذیشانؐ

by Other Authors

Page 139 of 148

بدرگاہ ذیشانؐ — Page 139

139 جہانِ محبت کی یہ داغ بیل۔بڑوں کا تذ تبر یہ بچوں کا کھیل زمانے میں الفت کی بیدریل پیل۔کہیں جان جوکھم کہیں سب کے بیل یہ ملنا بچھڑنا تمہارے لئے خدا کا یہ سب اپنے بندوں سے پیار - یہ انساں پہ انسانیت کا نکھار یہ دور خزاں اور جشنِ بہار۔کہیں دشمنی اور کوئی یار غار یہ پل پل بدلنا تمہارے لئے خدا آسمان اور یہ سرز میں۔عبادت سے جُھکتا ہوا سرکہیں کہیں سرزنش اور کہیں آفریں۔خدا کا ہوگھر یا کوئی درکہیں یہ ڈر سے چمٹنا تمہارے لئے یہ در در بھٹکنا تمہارے لئے سجدہ گاہوں کی خیر ہو یا رب اور جبینوں کی لاج رہ جائے تیرا محبوب چند ساعت کو میری محفل میں آج رہ جائے آج اس رحمت مجسم کو میں نے بھی اک سلام کہنا ہے زندگانی کے کچھ خوابوں میں اک پل بھر کا راج رہ جائے ! چاہتوں کے بھرے سمندر سے میں نے بھی ایک جام پینا ہے اور اس ایک جام کی خاطر جتنا رہتا ہے کاج رہ جائے