بدرگاہ ذیشانؐ

by Other Authors

Page 136 of 148

بدرگاہ ذیشانؐ — Page 136

136 سیده طیبه سروش سجائی تو نے اخوت سے بزم امکانات دیئے دلوں کو محبت کے نرم احساسات طلب کے دائرے تنصیف توڑ کر اپنی ملے تو بن گئی معراج مصطفیٰ" کی رات کہی تھی مشت محمد سے سنگریزوں نے جو بوجہل سے ہوئی، کتنی معتبر وہ بات تھی اہتمام طلوع وجود میں مصروف ظلام غار حرا میں عبادتوں کی رات مقام و مرحلہ سے دل ہے ماوراء میرا کہ عجز میرا ہے احرام شوق ہے میقات عجب تھا ذوق پذیرائی اہل طائف کا زبان سنگ سے کرتے ہیں مہماں سے بات لہولہان ہے، زخمی ہے پیکرِ اقدس زباں پہ پھر بھی نہیں کوئی شکوہ وہیہات سروش نعت نبی کیلئے میں حاضر ہوں قیام ہے میرا سجود ہیں کلمات