بدرگاہ ذیشانؐ

by Other Authors

Page 129 of 148

بدرگاہ ذیشانؐ — Page 129

129 ہر اک خُلق کی آخری حد پہ فائز مسلسل ہوئی حسن سیرت کی بارش بلا یا خدا نے جو پاس اپنے انکوتو دنیا میں ایک اُنکی تصویر چھوڑی کلام الہی کی صورت میں ہوتی ہے اب آپ کے خُلق و سیرت کی بارش فداہ ابی و امی ذرہ ذرہ مرے جسم و جاں کا ہو قربان اُن پر میں کہنے لگی نعت خیر البشر تو ہوئی میرے دل پر سکینت کی بارش خدایا نصیبوں میں میرے بھی لکھ دے زیارت مقدس مقامات کی تو میں آنکھوں سے پیموں دو گھر اور دونگیاں جہاں پہ ہوئی تھی ہدایت کی بارش دستگیری کے لئے ترساں ہے اُمت آج بھی بحرِ رحمت آپ کا ہے بیکراں مواج بھی تخلیق دو عالم حامل قرآن بھی صاحب لولاک بھی صاحب معراج بھی مهبط انوار ربانی ہے قلب مصطفی ام ← آپ کے سر پر سجا خیر البشر کا تاج بھی خاک سے افلاک تک پھیلا دیئے انوار حق کر دیا جھوٹے خداؤں کا فسوں تا راج بھی موبمو نقطه به نقطه باهمه نقش رسول ایک چھوٹی سی جماعت بن رہی ہے آج بھی