بدرگاہ ذیشانؐ — Page 117
117 نادر قریشی تو شبہ دنیا و دیں ہے تو دلوں پر حکمراں واقف اسرار فطرت تو خدا کا رازداں نور سے چپکا ترے ہر ذرہ کون و مکاں تو حقائق اور معارف کا ہے بحر بیکراں تیرے آنے سے باحسن وہ نمایاں ہو گیا جو ہر انسان جو ابتک تھا پردوں میں نہاں تو شفیع الناس ہے خیر البشر بحر العطاء ایک موج فیض سے سیراب ہے بزم جہاں تجھ کو مدحت کی نہیں حاجت حبیب کبریا عرش پر گاتے ہیں جب تیری مدح کرو بیاں مجھ پہ اتری عرش سے کامل ہدایت کی کتاب تو ہے انوار ہدایت ہادی آخر زماں تیرا ہر قول و عمل ہے شرح قرآن مجید ذات تیری ذات باری کا ہے تا بندہ نشاں تا ابد تو ہی خدا کے راستے کا راہ نما تجھ کو پہچانا تو پایا جلوہ یارِ نہاں