بدرگاہ ذیشانؐ

by Other Authors

Page 113 of 148

بدرگاہ ذیشانؐ — Page 113

113 وہ ہے حبیب خالق اکبر مرا رسول ہاں ہاں وہی ہے مرد قلندر میرا رسول امی مگر جہاں کا معلم کہیں جسے مانا رہ حیات میں دشواریاں بھی ہیں علم و عمل کا ایک سمندر میرا رسول لیکن نہیں ہے غم کہ ہے رہبر مرا رسول آتش نو بہار ) سیٹھ محمد معین الدین محشر حیدر آبادی فکر ونظر سے ہے بلند تیرے وجود کا مقام دونوں جہاں کے بادشہ تجھ پر درود اور سلام اے تیری ذات باصفا شرح مقام کبریا اے تیرے نام پاک میں حمد وثنا کا انضمام اے تیرے قلب صاف میں کون و مکاں کی وسعتیں اے تیرے فیض عام سے شاہ گدا ہیں شادکام اے ترا حسنِ بیمثال نورِ خدائے لایزال اے تیرا جلوہ جمال شعلہ طور کا پیام چاره دردِ زندگی تیرا پیام سرمدی تیری نوائے لطف سے زخم نہاں کا التیام جو تیرے فیض سے ہوئے راہ خدا میں گامزن کارگہِ حیات میں ہو گئے فائز المرام حق نے دلوں کو بخش دی علم و یقیں کی روشنی اُن کی نظر یہ کھل گیا راز حقیقت دوام محشر خستہ جاں بھی ہے تیرے کرم کا منتظر فیض عمیم سے تیرے قلب و نظر ہیں شادکام