بدرگاہ ذیشانؐ

by Other Authors

Page 103 of 148

بدرگاہ ذیشانؐ — Page 103

103 فزا نعرة تكبير مصطفى ہے موت منات ولات ہے سیرت رسول کی انسانیت کے ہاتھ میں کیا ہے جو یہ نہ ہو سرمایہ حیات ہے سیرت رسول کی کچھ مصلحت کی بات ہے کچھ حادثات ہیں اک دل کی واردات ہے سیرت رسول کی اقوال مصطفیٰ! سو معارف کی جان ہیں اور جان واقعات ہے سیرت رسول کی ہے خالقِ حیات ہی خود منزلِ حیات اور جادۂ حیات ہے سیرت رسول کی مشکل میں مبتلا ہے اب اُمت رسول کی اور حل مشکلات ہے سیرت رسول کی عبد الحئی عارف محمد مصطفى سردار عالم مظہر خالق انیس و همدم اولاد آدم رهبر صادق خزاں دیدہ گلستاں میں بہار صد چمن آیا مٹانے شرک کا دنیاے دوں سے بیخ و بن آیا