بدرگاہ ذیشانؐ

by Other Authors

Page 102 of 148

بدرگاہ ذیشانؐ — Page 102

102 تیری آمد سے ہوا رحمت باری کا نزول تو ہے وہ بندہ رحمان رسولِ عربی تیرے ہی فیض سے موقوف ہوا واد بنات محسن طبقہ نسوان رسولِ عربی یہ بھی اعجاز ہے تیرا کہ شتر بانِ عرب ہو گئے شاہ و جہاں بان رسول عربی سلک وحدت میں پروئے تھے جو موتی تو نے آج ہیں پھر وہ پریشان رسولِ عربی آج اُمت ہے تری لہو و تجارت میں مگن مسجدیں ہو گئیں ویران رسول عربی مغربی فلسفہ محبوب ہے اُمت کو تری اور مہجور ہے قرآن رسول عربی پھر مسلماں ہوں مسلمان رسولِ عربی (الفرقان جنوری فروری ۱۹۶۰ء) ہاں دُعا کیجئے گا محی مولیٰ کے حضور راجہ نذیر احمد ظفر گلدستہ صفات ہے سیرت رسول کی عنوانِ کائنات ہے سیرت رسول کی دولہا ہے کائنات کا محبوب کبریا پھولوں بھری برات ہے سیرت رسول کی ہے طور سے سوا دل عشاق مصطفیٰ اصلِ تجلیات ہے سیرت رسول کی قرآن کا مثیل ہے کردار آں جناب یعنی خدا کی بات ہے سیرت رسول کی