بدرگاہ ذیشانؐ

by Other Authors

Page 25 of 148

بدرگاہ ذیشانؐ — Page 25

25 حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد امام جماعت احمدیہ اک رات مفاسد کی وہ تیرہ و تار آئی جو نور کی ہر مشعل ظلمات پہ وار آئی تاریکی پہ تاریکی ، گمراہی پر گمراہی ابلیس نے کی اپنے لشکر کی صف آرائی طوفانِ مفاسد میں غرق ہوگئے بحر و بر ایرانی و فارانی رومی و بخارائی بن بیٹھے خدا بندے۔دیکھانہ مقام اُس کا طاغوت کے چیلوں نے ہتھیا لیا نام اُس کا تب عرش معلی سے اک نور کا تخت اترا اک فوج فرشتوں کی ہمراہ سوار آئی اک ساعت نورانی خورشید سے روشن تر پہلو میں لئے جلوے بے حد وشمار آئی کافور ہوا باطل ، سب ظلم ہوئے زائل اُس شمس نے دکھلائی جب شانِ خود آرائی ابلیس ہوا غارت، چوپٹ ہوا راج اُس کا توحید کی یورش نے در چھوڑا ، نہ بام اُس کا وہ پاک محمد ہے ہم سب کا حبیب آقا انوار رسالت ہیں جس کی چمن آرائی محبوبی و رعنائی کرتی ہیں طواف اُس کا قدموں پہ نثار اس کے جمشیدی و دارائی نبیوں نے سجائی تھی جو بزم مہ و انجم واللہ اُسی کی تھی سب انجمن آرائی دن رات درُود اُس پر ہر ادنی غلام اس کا پڑھتا ہے بصد مِنتُ جیتے ہوئے نام اُس کا آیا وہ غنی جس کو جو اپنی دُعا پہنچی ہم ڈر کے فقیروں کے بھی بخت سنوار آئی ظاہر ہوا وہ جلوہ جب اُس سے نگہ بیٹی خود حُسن نظر اپنا سو چند نکھار آئی