ایک بابرکت انسان کی سرگزشت

by Other Authors

Page 94 of 100

ایک بابرکت انسان کی سرگزشت — Page 94

94 خدا تعالیٰ نے اپنا وعدہ پورا فرمایا اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ آپ پر عائد ہونے والے الزامات کی تردید کے سامان کروائے پھر آخری زمانہ میں حضرت مسیح و مہدی علیہ السلام کے ذریعے ایسے حقائق و دلائل منظر عام پر لانے کا سامان فرمایا کہ یہ پاک برگزیدہ نبی ہر الزام سے بری ہو کر معزز و محترم مانا جائے۔میں یہ باتیں کسی قیاس اور ظن سے نہیں کہتا بلکہ میں خدا تعالیٰ سے وحی پا کر کہتا ہوں اور میں اُس کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اُسی نے مجھے یہ اطلاع دی ہے وقت میری گواہی دیتا ہے خدا کے نشان میری گواہی دیتے ہیں ماسوا اس کے جبکہ قرآن شریف سے قطعی طور پر حضرت عیسی کا وفات پا جانا ثابت ہے۔66 (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 33) ذَلِكَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ قَوْلَ الْحَقِّ الَّذِي فِيْهِ يَمْتَرُونَ (مریم : 35) ترجمہ : ” یہ حقیقی عیسی بن مریم ہے اور یہ (اس کا اصل) سچا واقعہ ہے جس میں وہ لوگ اختلاف کر رہے ہیں۔آخر پر دعا ہے کہ خداوند کریم میری اس کاوش کو قارئین کے لئے موجب تسلی تشفی بناوے۔(آمین)