ایک بابرکت انسان کی سرگزشت

by Other Authors

Page 75 of 100

ایک بابرکت انسان کی سرگزشت — Page 75

75 چشموں اور اناج سے ڈھکی ہوئی وادی میں بٹھلایا۔خداوند اسے محفوظ اور جیتا رکھے اور وہ زمین پر مبارک ہوگا۔“ (زبور : 41) -2 ” میں اپنی آنکھیں خداوند کی طرف اٹھاتا ہوں جہاں سے میری مدد آئے گی اور میری مدد خداوند سے ہے۔“ -3 (زبور 2،1:121) ” خداوند میرا چوپان ہے مجھے کمی نہ ہوگی وہ مجھے ہری ہری چراگاہوں میں بٹھلاتا ہے۔وہ مجھے راحت کے چشموں کے پاس لے جاتا ہے وہ میری جان کو بحال کرتا۔وہ مجھے اپنے نام کی خاطر صداقت کی راہوں لے چلتا ہے بلکہ خواہ موت کے سایہ کی وادی میں سے میرا گزر ہو سی بلا سے نہیں ڈروں گا کیونکہ تو میرے ساتھ ہے۔میں بہت دنوں تک خداوند کے گھر ( مقدس، ہجرت گاہ) میں سکونت کروں گا۔“ (زبور : 1 تا4) 66 خدا تعالیٰ حضرت عیسی علیہ السلام کو ان الہی نوشتوں کے مطابق نہ صرف سرسبز و شاداب وادیوں میں لے آیا بلکہ یہاں بہت سے چاہنے والے، عزت کرنے والے اور ایمان لانے والے بھی آپ کو عنایت کئے اور آپ اس سفر میں عزت وجاہت والے بنے خود تکلیفیں اٹھائیں سفر کی صعوبتیں برداشت کیں مگر گمشدہ قبائل تک پہنچ کر خدا تعالیٰ کا پیغام پہنچا دیا۔حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :- ”سب سے پیارے خدا کی جناب میں وہ لوگ ہیں جو غریب ہیں پوچھا گیا کہ غریب کے کیا معنی ہیں۔کہا وہ لوگ ہیں جو عیسی مسیح کی طرح دین لے کر اپنے ملک سے بھاگتے ہیں۔“