ایک بابرکت انسان کی سرگزشت

by Other Authors

Page 41 of 100

ایک بابرکت انسان کی سرگزشت — Page 41

41 غمگساروں میں ان کی والدہ مریم بنت عمران ایک مرید عورت مریم مگد لینی ایک اور مریم جو ان کی بہن مشہور تھیں کے علاوہ چند حواری تھے جو دُکھ سکھ میں شریک رہتے اور حضرت مسیح علیہ السلام کی حفاظت بھی کرتے ان کے مشہور شاگردوں کے نام یہ تھے۔شمعون جو پطرس کہلاتا ہے، اندریاس، یعقوب، یوحنا، فلپس برتلمائی، تو ما متی، یعقوب اور تذکی، شمعون اور یہوداہ اسکر یوطی۔ایک موقع پر حضرت عیسی علیہ السلام نے اپنے حواریوں سے پوچھا۔تم میں سے کون لوگ اللہ کے لئے میرے مددگار بنتے ہیں اس پر حواریوں نے جواب دیا۔” ہم اللہ کے دین کے مددگار ہیں، ہم اللہ پر ایمان رکھتے ہیں اور تُو گواه رہ کہ ہم فرمانبردار ہیں۔اے ہماے رب جو کچھ تو نے اُتارا ہے اس پر ہم ایمان لے آئے ہیں اور ہم اس رسول کے متبع ہو گئے ہیں۔اس لئے تو (آل عمران : ہمیں گواہوں میں لکھ لئے“۔(53 تمثیلات سے پیغام حق: یہودیوں کی مخالفت کی وجہ سے حضرت مسیح علیہ السلام اپنی باتیں تمثیلوں میں کرتے تھے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پیغام حق پہنچانے کے لئے اکثر سفر میں رہتے۔متی کی انجیل باب 7 میں لکھا ہے۔” یسوع سب شہروں اور گاؤں میں پھرتا رہا اور ان کے عبادت خانوں میں تعلیم دیتیا اور بادشاہی کی خوشخبری کی منادی کرتا اور ہر طرح کی بیماری اور ہر طرح کی کمزوری کو دور کرتا رہا۔اور جب اس نے بھیٹر کو دیکھا تو اس کو لوگوں پر ترس آیا کیونکہ وہ ان بھیڑوں کی مانند جن کا چرواہا نہ ہو خستہ حال اور