ایک بابرکت انسان کی سرگزشت — Page 12
12 یہ حقیقت ہے کہ حضرت آدم سے لے کر آج تک جتنے بھی انسان اس دنیا میں پیدا ہوئے ہیں ان میں ایک ایسی شخصیت بھی ہے جس کے متعلق دوسرے انسانوں کی آراء میں سب سے زیادہ اختلاف رہا ہے۔یہ سب سے زیادہ متنازع فیہ ہستی حضرت عیسی علیہ السلام ہیں۔ان کی پیدائش، زندگی کے حالات، واقعہ صلیب، سفرِ مشرق اور وفات تک ہر مرحلہ پر بے شمار نظریات ہیں کہیں انہیں انسان کی عام عزت بھی نہیں دی گئی اور کہیں انہیں خدا کا بیٹا اور کہیں خدا بنا دیا گیا ہے۔کئی جگہ اور مواقع پر تاریخ خاموش ہے یا کسی خاص فرقے اور گروہ کے خیالات پیش کرتی ہے۔جس میں اختلاف اور تحقیق کی بہت گنجائش موجود ہے۔ہم حضرت عیسی علیہ السلام کے متعلق بہت کچھ جاننا چاہتے ہیں ان کے سب سے زیادہ صحیح اور سچے حالات قرآن مجید نے بیان کئے ہیں۔قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ کی سنت ہے کہ وہ مذہب کی تاریخ کے حوالے سے بات کرتا ہے۔اور اپنے دلائل کو ذہن نشین کروانے کے لئے پرانے زمانے کے نبیوں کے حالات شہادت کے طور پر پیش کرتا ہے۔بعض جگہ پرانے نبیوں کا ذکر اس لئے آتا ہے کہ ہم ان کے حالات سے مقابلہ اور موازنہ کریں اور بعض جگہ وہ تاریخی واقعات جن کا اب کوئی دوسرا یقینی ماخذ نہیں ہمیں قرآن پاک کے محفوظ خزانے سے ملتے ہیں۔اس کے بعد ہونے والی سائنسی تحقیق اور Archaeological Research قرآنی حقائق کی تائید کرتی ہے۔حضرت عیسی علیہ السلام کے متعلق معلومات حاصل کرنے سے