ایک بابرکت انسان کی سرگزشت

by Other Authors

Page 39 of 100

ایک بابرکت انسان کی سرگزشت — Page 39

39 کے بنائے ہوئے پرندوں کی طرح نہ ہوتے تھے جو دانہ کھاتے ہیں گھونسلے بناتے ہیں اور بچے پیدا کرتے ہیں۔یہ پرندے تو مٹی کی مٹی ہی رہتے۔ایک مفہوم پرندے بنانے کا یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ نادان لوگوں کو الہی پیغام سنا کر اپنے قریب رکھ کے ان میں ایسی روح پھونک دیتے کہ وہ آسمانِ روحانیت پر اُڑنے والے پرندے بن جاتے۔ایک اور معجزہ جو حضرت عیسی علیہ السلام کو عطا کیا گیا وہ یہ تھا کہ وہ بیماروں کو شفا بخشتے تھے۔برص ایک بیماری ہوتی ہے جس سے بدن پر سفید دھبے نظر آتے ہیں اور اکمہ ایک آنکھوں کی بیماری کا نام ہے جس میں رات کو نظر نہیں آتا۔یہودی ان دونوں مرضوں میں مبتلا لوگوں کو ناپاک سمجھتے تھے۔حضرت عیسی علیہ السلام کو یہ تعلیم دی گئی کہ یہ مریض ناپاک نہیں ہوتے بلکہ ہمدردی کے قابل ہوتے ہیں وہ غریبوں سے ہمدردی کرنے اور قیدیوں کو رہائی دینے کیلئے آئے تھے اور یہ سب روحانی طور پر تھا۔ان کو روحانی طریق علاج میں جو مہارت حاصل تھی اس سے مریض کے ذہن پر ایسا اثر ڈالتے کہ وہ اچھا ہو جاتا اور یہ سب اللہ کے حکم سے ہوتا۔حضرت مسیح علیہ السلام اخلاقی جسمانی اور روحانی مریضوں کو خدا کا پیغام سنا کر جہالت اور تاریکی کا مرض دُور کر کے صحت عطا فرماتے۔وہ ایسے خطر ناک مریضوں کو بھی اپنی مہارت سے شفا بخش سکتے تھے جو موت کے کنارے ہوں اور زندگی سے مکمل طور پر ناامید ہو چکے ہوں۔شفا بخشنا صرف خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔حضرت عیسی کو جو معجزہ عطا فرمایا گیا وہ خدا تعالیٰ کی مدد اور تائید سے روحانی طور پر لوگوں کو شفا بخشنے کا تھا۔جو آپ جاں بخش پیغام سے کرتے تھے اور یہ جاں بخش پیغام ہی ایسا تھا جس سے وہ عام لوگوں کو خدا پرست انسان بنا کر خدا کے قریب لے آتے۔(ازالہ اوہام صفحات حاشیہ 295 تا 322 سے استفادہ)