ایک بابرکت انسان کی سرگزشت

by Other Authors

Page 23 of 100

ایک بابرکت انسان کی سرگزشت — Page 23

23 (سوره مریم : 27) (آج کی دنیا میں حضرت عیسی کا یوم پیدائش 25 دسمبر کو منایا جاتا ہے مگر حضرت مصلح موعودؓ کی تحقیق کے مطابق حضرت عیسی موسم گرما میں پیدا ہوئے۔تفسیر کبیر جلد پنجم صفحہ 179) جب حضرت عیسی پیدا ہوئے تو پورب کے مجوسی اس تلاش میں یروشلم آئے کہ نجات دہندہ نبی پیدا ہو گیا ہے۔یہ اندازہ انہوں نے کوئی ستارہ دیکھ کر لگایا تھا۔اس وقت کے بادشاہ ہیرو دلیس کو جب اس بات کا پتہ چلا کہ دانشور مسیح کی تلاش میں آئے ہیں تو اس نے تمام علماء کو اکٹھا کیا اور پوچھا کہ وہ اندازہ لگا کر بتائیں کہ میسیج کہاں پیدا ہو گا۔سب نے ایک ہی جواب دیا کہ مسیح بیت اللحم میں پیدا ہو گا۔ہیرو دیس نے دانشوروں سے کہا۔کہ جب تمہیں اس کا پتہ ملے تو مجھے بتانا اس کی غرض یہ تھی کہ وہ مسیح کو مروا دے تاکہ اس کی حکومت کو نقصان نہ پہنچے۔مگر ان کو بادشاہ نے یہی کہا کہ جب تمہیں بچے کے متعلق صحیح علم ہو جائے تو مجھے بتانا تا کہ میں بھی آکر سجدہ کروں۔وہ بادشاہ کی بات سن کر روانہ ہوئے اور جو ستارہ انہوں نے پورب میں دیکھا تھا وہ ان کے آگے آگے چلا یہاں تک کہ اس جگہ کے اوپر جا کر ٹھہر گیا جہاں وہ بچہ تھا وہ ستارہ دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور حضرت مریم کی گود میں بچہ دیکھ کر سجدہ کیا اور تحائف نذر کئے۔ان کو خواب میں علم ہوا کہ ہیرو دیس کے پاس جانا خطرہ سے خالی نہیں اس لئے وہ اپنا راستہ بدل کر اپنے ملک واپس چلے گئے۔جب وہ روانہ ہو گئے تو خدا تعالیٰ کے فرشتے نے یوسف کو خواب میں کہا کہ بچے اور اس کی والدہ کو لے کر مصر چلے جائیں اور وہاں اس وقت تک رہیں جب تک دوسرے احکام نہ ملیں۔کیونکہ ہیرو دیں بچے کی تلاش میں ہے۔اور وہ بچے کو ہلاک کرنا چاہتا ہے۔چنانچہ یوسف مقدس مریم اور ننھے عیسی کو لے کر رات