ایک بابرکت انسان کی سرگزشت — Page 13
13 ہمیں اس لئے بھی دلچسپی ہے کہ ہم عیسائیت کے مقابلے میں دینِ حق کی سچائی اس طرح ثابت کر سکیں کہ ان کے پاس ہمارے دلائل کا کوئی ایسا جواب موجود نہ رہے جسے ہم غلط اور بے بنیاد ثابت نہ کر سکیں۔کچھ عرصہ قبل تک صحیح حالات کو سامنے لانا مشکل تھا کیونکہ عیسائی متادوں کی کوششوں سے برصغیر پاک و ہند میں کثیر تعداد میں ان کا لٹریچر پھیل گیا تھا جس کا اثر مقامی لوگوں پر ناگزیر تھا۔دینِ حق کی سربلندی اور اس کی تعلیمات کے امتیاز اور اعزاز کو برقرار رکھنے اور بامِ عروج تک پہنچانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح و مہدی موعود ( آپ پر سلامتی ہو ) کو مقرر فرمایا۔آپ نے قرآن پاک کی مدد سے اور اللہ تعالیٰ سے علم پا کر ایسے نظریات پیش فرمائے۔جن کی صداقت چمکتے سورج کی طرح روشن ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ روشن تر ہوتی جا رہی ہے۔ہر روز کوئی نئی تحقیق کوئی نئی دریافت آپ کے پیش کئے ہوئے نظریات کی تائید میں ظاہر ہو رہی ہے۔بنی اسرائیل اور اُس کے گمشدہ قبائل: اللہ تعالیٰ نے نبیوں کے باپ اور اپنے دوست حضرت ابراہیم علیہ ا کو آج سے چار ہزار سال قبل ان کی نیکی کے انعام میں دو بیٹے عنایت فرمائے۔عراق کے یہ بزرگ نبی اللہ تعالیٰ کا حکم پا کر اپنی ایک بیوی حضرت ہاجرہ علیہا السلام اور ایک بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو مکہ کی وادی میں لے گئے اور وہاں اللہ کا گھر بنایا۔معمار باپ اور مزدور بیٹے کو یہ گھر بنانے کی سعادت حاصل ہوئی تو ان کے دل اللہ تعالیٰ کی حمد سے بھر گئے انہوں نے اس موقع پر دعا کی۔”اے ہمارے رب ہم دونوں کو اپنا فرمانبردار بندہ بنالے اور ہماری