ایک بابرکت انسان کی سرگزشت — Page 9
9 عرض حال انچارج سمعی و بصری پروگرام نے انبیاء علیہم السلام کے حالات پریسٹس تیار کروانے کے سلسلے میں مجھ سے حضرت عیسی علیہ السلام کے متعلق لکھنے کی فرمائش کی۔سرگزشت لکھنا ایک مشکل کام ہے اور وہ بھی ایسی ہستی کی جو تاریخ انسانی کی سب سے زیادہ متنازعہ فیہ شخصیت ہے۔تحقیق طلب امور میں کوئی حرف حرف آخر نہیں ہوتا۔اس طرح میری طالب علمانہ سی کوشش کچھ نہ کچھ قابل پذیرائی ہو گی۔قرآنِ پاک اور مسیح ہندوستان میں“ میرے مضمون کے بنیادی ماخذ ہیں۔بائبل سے تائیدی حوالوں کی شمولیت سے یہ کتاب عیسائی صاحبان کے لئے بھی اجنبی نہیں رہے گی۔میں نے کوشش کی ہے کہ طویل متنازع بحثوں میں پڑنے کی بجائے بزرگوں کے اخذ کردہ نتائج پیش کر دوں۔میں اپنے دینی بھائی محترم حضرت اللہ پاشا صاحب اور اپنے حقیقی بھائی محترم مولانا عبدالباسط صاحب شاہد کی شکر گزار ہوں جن کی نظر ثانی اور مفید مشورے حوصلہ افزائی کا باعث ہوئے۔اسی طرح کے جذبات تشکر محترم عبدالحئی شاہ صاحب کی خدمت میں پیش کرتی ہوں جنہوں نے مطالعے کے بعد نوٹ لکھا ”اس مضمون کے کسی حصے کے اشاعت پر کوئی اعتراض نہیں۔“ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ میری حقیر کوشش قبول فرمائے۔آمین