ایک بابرکت انسان کی سرگزشت — Page 8
8 میں جو مشرکانہ عقائد کو داخل کیا تھا اس کو صاف و پاک کرے۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا نام مہدی بھی رکھا اور مسیح ابن مریم بھی رکھا۔اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے اس مہدی اور مسیح ثانی کے ذریعہ دینِ حق کی نشاۃ ثانیہ مقدر کی ہے۔اور اس کے ظہور کے لئے آسمانی اور زمینی نشانیاں بتلائیں۔اس بناء پر دینِ حق کی تبلیغ و اشاعت کے سلسلہ میں حضرت عیسی کی صحیح تعلیم و عقائد کو دنیا کے سامنے پیش کرنا نہایت ضروی اور مفید ہے۔کیونکہ انسانیت کا ایک بہت بڑا حصہ حضرت عیسی کی شخصیت، زندگی اور موت اور ان کی صحیح تعلیم کے متعلق غلط فہمیوں میں مبتلا ہو کر شرک کا مرتکب اور حق کی شناخت سے محروم ہو رہا ہے۔اس نہایت اہم موضوع پر ایک مضمون لکھنے کی سعادت اللہ تعالیٰ نے محترمہ امۃ الباری ناصر صاحبہ کو بخشی۔جس محبت جانفشانی اور خلوص سے یہ مقالہ لکھا گیا ہے۔اس کے پڑھنے والے خود محسوس کریں گے۔اس کے ہر صفحہ سے موضوع کا تسلسل، الفاظ کی سادگی، تحقیق میں باریک نظری حوالہ جات کی تائید سے مصنفہ کی سنجیدگی ٹپکتی ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ رسالہ حضرت عیسی علیہ السلام کی محبوب شخصیت کو اور ان کی صحیح تعلیم کو اُجاگر کرنے اور ان کے متعلق بہت سی غلط فہمیوں اور گمراہیوں کو دور کرنے کا باعث بنے۔اور اس نیک کام کی برکت سے مصنفہ دین و دنیا میں سرخرو ہوں۔