ایک بابرکت انسان کی سرگزشت — Page 76
76 وو حضرت مسیح علیہ السلام فرماتے ہیں۔(کنز العمال جلد 6 صفحہ 51) ” مجھے اور شہروں میں بھی خدا کی بادشاہت کی خوشخبری سنانا ضروری ہے کیونکہ میں اسی لئے بھیجا گیا ہوں۔“ (لوقا باب 4 ، آیت 42) ابن آدم کھوئے ہوؤں کو ڈھونڈ نے اور نجات دینے آیا ہے۔“ (لوقا باب 19 ، آیت 10 ) ” میں جاتا ہوں اور تم مجھے ڈھونڈو گے۔۔جہاں میں جاتا ہوں تم نہیں آ سکتے۔“ (یوحنا باب 8، آیت 21) ” میری اور بھی بھیڑیں ہیں جو اس بھیڑ خانہ کی نہیں مجھے ان کو بھی لانا ضروری ہے اور وہ میری آواز سنیں گی اور پھر ایک ہی گلہ ہو گا اور ایک ہی چرواہا۔( یوحنا باب 10 ، آیت 16) آپ کی ہجرت اور سفر صرف خدا کی خاطر تھا اس لئے آپ خدا کی طرف ہجرت کرنے والے کہلائے۔جو ہجرت خدا کے لئے ہو دینی مقاصد کے لئے ہو وہ خدا کی طرف ہوتی ہے۔اس مسلسل سفر میں خدا تعالیٰ نے اکثر جگہ آپ کو بہت مقبولیت عطا کی مشرقی پنجاب میں ایک بادشاہ آپ کا اتنا معتقد ہوا کہ اپنے سکوں پر آپ کی شبیہ بنوائی۔(مسیح ہندوستان میں ) ٹیکسلا سے پہاڑی علاقے میں سفر کرتے ہوئے آپ راولپنڈی کے قریب مری کے علاقے سے گزرے یہاں آپ کی ہمسفر مریم مگدلینی کا انتقال ہو گیا اور وہ مری کے علاقے میں دفن ہوئیں لوگ ان کے مزار کو مائی مری کی ڈھیری کہا کرتے تھے۔یہاں سے آپ گلگت گئے پھر پنجاب کے شمالی حصے اور