ایک بابرکت انسان کی سرگزشت

by Other Authors

Page 74 of 100

ایک بابرکت انسان کی سرگزشت — Page 74

74 چنانچہ تو ما آپ کے ارشاد کے مطابق جنوبی ہند (مدارس) کی طرف چلے گئے۔ٹیکسلا میں حضرت مسیح اور تو ما حواری نے حبان کے بھائی جاد کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں بھی شرکت کی تھی۔مسیح کشمیر میں بحوالہ 46-The Apwstle Thomas Idiain (P)) حضرت مسیح علیہ السلام کے متعلق اپنی جائے پیدائش سے دور دراز علاقوں میں سفر کرنے کی بہت سی پیشگوئیاں تھیں جو اس سفر سے پوری ہوئیں یسعیاہ نبی نے کہا تھا۔مسیح اپنی جان کی سخت مصیبت دیکھے گا مگر وہ مرے گا نہیں بلکہ ذلت کی موت سے بچ کر ایک دور دراز علاقہ میں چلا جائے گا۔جہاں وہ صاحب اولاد ہو گا اور وہ اپنی نسل دیکھے گا اور اس کی لمبی عمر ہو گی۔“ (یسعیاہ باب 53) اسی طرح زبور میں اکثر و بیشتر حضرت داؤد علیہ السلام کی زبان ایسی دعائیں درج ہیں جس میں ایک شخص دعا کرتا ہے جو انتہائی مصیبت کی حالت میں ہے۔اسے گرفتاری جسمانی اذیتیں، صلیب، ہاتھوں، پیروں کا چھیدا جانا اور کرب کی حالت میں دعائیں کرتا بیان کیا گیا ہے۔وہ بڑی دردمندی سے ایک مصیبت زدہ مظلوم اور غمگین و اداس شخص کے لئے دعا کرتے ہیں تو خدا تعالیٰ ان کو کشف میں دکھا دیتا ہے کہ جس کے بچائے جانے کے لئے تم دعا کر رہے ہو وہ موت سے بچ کر دُور دراز سفر کر کے جنت نظیر ملک میں پہنچ جاتا ہے جو سرسبز شاداب تھا۔اس مطمئن کرنے والے کشف پر حضرت داؤد علیہ السلام نے خدا تعالیٰ کی حمد کے گیت گائے تھے۔-1 اس کے سفر کو خدا نے مبارک کیا اور اسے ہری چراگاہوں اور