ایک بابرکت انسان کی سرگزشت — Page 59
59 (يوحنا 19/31,34) جو اس امر کا قطعی ثبوت تھا کہ ابھی حضرت مسیح علیہ السلام زندہ تھے صرف مشابہ بقتل تھے۔یہی بیان سورۃ نساء میں ہے۔اور ان (یہود ) کے اس قول کے سبب (انہیں سزا ملی ) کہ یقیناً ہم نے مسیح ابن مریم اللہ کے رسول کو قتل کر دیا حالانکہ نہ انہوں نے اسے قتل کیا اور نہ انہوں نے اسے صلیب پر مارا بلکہ وہ ان کے لئے قتل کیا جانے اور صلیب دیا جانے کے مشابہ بنایا گیا۔حضرت مسیح علیہ السلام کی تجہیز و تکفین : (النساء : 158) جب مسیح کو صلیب سے اُتار لیا گیا تو یوسف آرمیتیاہ نے پیلاطوس سے کہا کہ مسیح کو ان کو دے دیا جائے۔پس وہ آکر لاش لے گیا اور نکدیمس