ایک بابرکت انسان کی سرگزشت

by Other Authors

Page 38 of 100

ایک بابرکت انسان کی سرگزشت — Page 38

38 اپنی والدہ کی ہمیشہ عزت کرتے اور سب سے نرمی اور تحمل سے ملتے۔درویشانه وضع رکھتے اور خاکساری اختیار کرتے لوگوں کو عاجزی اور خوش خلقی سے اپنی طرف متوجہ کرتے۔حضرت عیسی علیہ السلام کے معجزات: اپنے پیارے خدا کی باتیں سنانے کے لئے کبھی کبھی وہ ایسے معجزہ نما کرتب دکھاتے کہ لوگ حیران رہ جاتے اس زمانے میں لوگوں کے ذہن تماشوں، شعبدہ بازیوں اور بازیگروں کے کرتبوں کی طرف مائل تھے جیسا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں بھی مصر میں اسی رُجحان کے پیش نظر معجزے دکھائے گئے۔مثلاً سونٹا پھینک کر سانپ بنا دینے کا معجزہ جو درحقیقت سونٹا ہی ہوتا تھا مگر لوگ اسے سانپ سمجھنے لگ جاتے تھے۔۔N۔P یہودیوں نے بھی مصری جادوگروں کی طرح بہت سے کرتب سیکھ لئے تھے اور جادوگری کے مظاہرے کیا کرتے تھے۔حضرت عیسی علیہ السلام بھی مٹی کے کھلونے بناتے اور خدا تعالیٰ نے انہیں ایسی عقل عطا فرمائی تھی کہ وہ بالکل اصل کے مطابق کھلونے بناتے پھر کسی حصے یا کل کو دباتے تو یہ پرندے اڑنے لگتے۔حضرت عیسی علیہ السلام بڑھئی کا کام جانتے تھے اور بائیس سال تک اسی پیشے سے منسلک رہنے والا شخص لکڑی کو تراش کر مختلف شکلیں یا کلیں بنانے کے قابل ہوسکتا ہے۔مشہور ہے کہ حضرت عیسی جو پرندے بناتے اور پھر ان کو پھونک مار کر اڑاتے وہ صرف لوگوں کی نظروں کے سامنے پرواز کرتے اور کچھ دور جا کر گر جاتے اور پھر مٹی ہو جاتے۔اس قسم کے فن کو علم الترب کہا جاتا ہے۔اس میں انسان اپنی توجہ سوچ اور سانس سے مدد لے کر حیران کرنے والے کام کر سکتا ہے مگر اس میں بہت مہارت کی ضرورت ہوتی ہے یہ پرندے خدا تعالیٰ