ایک بابرکت انسان کی سرگزشت — Page 37
37 کا شکر ادا کیا اور برکت مانگ کر اپنے مریدوں کو کھانا کھلایا۔حضرت عیسی کی دعا کا طریق: آپ کو شکر کرنے اور خدا سے مدد مانگنے کی عادت تھی آپ اکثر تنہائی میں عبادت کرتے۔اپنی ترقی اور کامیابی کے لئے دعائیں کرتے۔اپنے شاگردوں کو بھی دعا کرنے کا طریق سکھاتے دعا سے پہلے حمد بیان کرتے تھے۔”اے ہمارے باپ جو آسمان پر ہے تیرے نام کی تقدیس ہو۔تیری بادشاہت آوے تیری مراد جیسی آسمان پر ہے زمین پر بھی آوے ہماری ہر روز کی روٹی روز ہمیں دے اور ہمارے گناہوں کو بخش کیونکہ ہم بھی ہر ایک کو جو ہمارے قرضدار ہیں۔بخشتے ہیں اور ہمیں آزمائش میں نہ ڈال بلکہ ہم کو برائی (لوقا باب 11 آیت 1) سے چھڑا۔خدا تعالیٰ کی طرف سے انہیں دعا مانگنے کا حکم ملا تھا (أوصــــــــى بِالصَّلوةِ ) اس لئے وہ مستقل دعائیں کرتے تھے۔لوقا باب 22 آیت 41۔میں لکھا ہے۔” اور وہ جان کنی میں پھنس کے بہت گڑ گڑا کے دعا مانگتا تھا اور اس کا پسینہ لہو کی بوند کی مانند ہو کر زمین پر گرتا تھا۔وہ جنگلوں میں الگ جا کر دعا کیا کرتا تھا ملے گا۔دو (لوقا باب 16:5) (یسوع نے کہا ) جو کچھ دعا میں ایمان کے ساتھ مانگو گے وہ سب تم کو (متی 22:21) وہ اپنے مالوں میں سے صدقہ خیرات اور زکوۃ ادا کرتے تھے بھوکوں اور غریبوں کو کھانا کھلاتے تھے۔وہ اپنے رشتہ داروں کے حقوق پہچانتے تھے۔