ایک بابرکت انسان کی سرگزشت

by Other Authors

Page 34 of 100

ایک بابرکت انسان کی سرگزشت — Page 34

34 پرستش کے لئے بُلانے والے اس نبی کو بہت مشکلات پیش آئیں اور انہیں اپنے دعوے کو ثابت کرنے کے لئے دلائل پیش کرنے پڑے۔خدا کے واحد و لاشریک ہونے کا پیغام : آپ کی زندگی کا مقصد خدائے واحد کی وحدانیت سے لوگوں کو متعارف کروانا تھا۔آپ درس دیتے تھے: دو ہمیشہ کی زندگی یہ ہے کہ وہ تجھ خدائے واحد اور برحق کو اور یسوع مسیح کو جسے تو نے بھیجا جانیں“۔” یسوع نے اس سے کہا نیک کوئی نہیں مگر ایک خدا (يوحنا 3:17) (18/185) اول حکم یہ ہے کہ اے اسرائیل سُن خداوند ہمارا خدا ایک ہی خداوند ہے اور تو خداوند اپنے خدا سے اپنے سارے دل اور اپنی ساری جان اور ساری عقل اور اپنی ساری طاقت سے محبت رکھے۔(مرقس باب 12 : 39، 40 ) اُس زمانہ کے محاورے کے مطابق خدا کے بندے کے لئے خدا کا بیٹا تمہیں بھی بخشے گا۔“ لفظ بھی بولا جاتا تھا اور اسی طرح خدا کو باپ بھی کہہ دیا جاتا تھا۔”ہمارا باپ ایک ہے یعنی خدا (یوحنا باب 8 آیت 41) ”اگر تم آدمیوں کے گناہ بخشو گے تو تمہارا باپ بھی جو آسمان پر ہے (یوحنا باب 6 آیت 14) نیک لوگوں کے لئے بیٹا کا لفظ استعمال ہوا ہے چنانچہ یرمیاہ باب 31 آیت 9 میں خدا تعالیٰ حضرت یرمیاہ کو مخاطب کر کے کہتا ہے۔میں اسرائیل کا باپ ہوں اور افرائیم میرا پہلوٹھا ہے۔“ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہودیوں میں باپ اور بیٹا کے لفظ ، لفظ رائج