ایک بابرکت انسان کی سرگزشت

by Other Authors

Page 68 of 100

ایک بابرکت انسان کی سرگزشت — Page 68

68 آیا۔حاکم نے حواریوں کو گرفتار کر لیا۔پھر حضرت عیسی علیہ السلام کو بلا یا آپ نے اعجازی برکت سے بعض بیماروں کو اچھا کیا اور بھی کئی معجزات دکھلائے اس لئے نصیبین کے ملک کا بادشاہ مع تمام لشکر اور باشندوں کے آپ پر ایمان لے (خلاصه از کتاب روضۃ الصفا صفحات 130 تو 135) (روحانی خزائن جلد نمبر 15 ( مسیح ہندوستان میں ) صفحہ : 67،66) پولوس کے ایک ہمعصر ابر کی لیس نے ان علاقوں کا سفر کیا وہ کہتے ہیں ونصیبین کے سفر میں مجھے چشمہ کی وہ تازہ مچھلی عطا ہوئی جو کہ معصوم کنواری نے پکڑی۔اس مچھلی کو وہ اپنے احباب کے سامنے کھانے کے لئے ہر جگہ پیش کرتی ہے۔یہ خاتون شراب طہور کو پانی میں ملا کر روٹی کے ساتھ دیتی ہے ( یعنی ابن مریم کے دین کی طرف بُلاتی ہے۔) که شام و حواریوں کے ساتھ آپ کا عہد تھا کہ میں دوبارہ آؤں گا چنانچہ آپ ارد گرد کے علاقہ میں یہودیوں کو تبلیغ کرتے رہے اور ایک لمبے عرصہ کے بعد دوبارہ کنعان گئے اور وہاں سے پھر سفر پر روانہ ہو گئے۔حضرت مسیح علیہ السلام مکہ مکرمہ میں : یہاں آپ صحرائے عرب سے گزرے اور مکہ میں آئے یہاں پولوس شاگرد اور رسول بھی آپ سے آ ملا۔عرب کا علاقہ نسبتا محفوظ تھا۔رومن حدود سے نکل کر آپ یہودی علاقہ کے مشرق میں نبطیہ عرب مملکت میں پہنچے۔یہ لوگ رومیوں کے دشمن تھے۔مبطیوں کے بادشاہ کی بیٹی یہودیہ کے حکمران ہیرودیس سے بیاہی ہوئی تھی۔ہیرودیس نے خلاف شرع اپنے بھائی کی بیوی کو گھر میں رکھ لیا۔حضرت یحیی علیہ السلام نے اس گناہ کے خلاف آواز اٹھائی جس کی پاداش میں وہ قید ہوئے پھر سلومی جو ہیرودیس کی بھیجی تھی کے رقص