ایک بابرکت انسان کی سرگزشت — Page 36
36 انجیل میں لکھا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام پر وحی کبوتر کی شکل میں آتی تھی اور آپ اپنے الہامات دوسروں کو سنا دیتے تھے۔چنانچہ انہوں نے کہا ” میں آپ سے نہیں آیا بلکہ اسی نے مجھے بھیجا ہے ایک دفعہ حضرت مسیح علیہ السلام ناصرہ میں سبت کے دن عبادت خانہ میں گئے۔انہوں نے یسعیاہ نبی کی کتاب کھول کر اس حصے کا وعظ کیا: ” خداوند کا روح مجھ پر ہے اس لئے کہ اس نے مجھے غریبوں کو خوشخبری دینے کے لئے مسح کیا اس نے مجھے بھیجا ہے کہ قیدیوں کو رہائی اور اندھوں کو بینائی پانے کی خبر سناؤں کچلے ہوؤں کو آزاد کروں اور خداوند کے سال مقبول کی منادی کروں۔“ (لوقا باب 4 آیت 19،18) آپ بار بار بتاتے تھے کہ میرے ساتھ خدا کی تائید ہے میں خدا کی طرف سے بھیجا گیا ہوں۔خدا تعالیٰ مجھے وہ باتیں سکھاتا ہے جو میں کہتا ہوں میں نے ایک عمر تمہارے سامنے گزاری ہے۔خدا کی قدرتیں بار بار میرے لئے نشان دکھاتی ہیں۔لوگوں نے آپ کی تبلیغ سنی تو حیران رہ گئے کہ یہ شخص کس قدر پر حکمت باتیں کرتا ہے۔مگر یہ باتیں اس نے کہاں سے سیکھ لیں۔حضرت مسیح علیہ السلام جواب دیتے ہیں کہ یہ سب میرے خدا نے مجھے سکھائی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ مجھے برکت سے بھی نوازا ہے۔میں جہاں بھی جاؤں گا خدا تعالیٰ کی برکت میرے ساتھ ہوگی۔حضرت عیسی کو خدا کی طرف سے معجز نما برکت عطا کی گئی: حضرت مسیح علیہ السلام نے خدا سے برکت مانگ کر روٹیوں اور دو مچھلیوں سے سینکڑوں آدمیوں کو پیٹ بھر کر کھانا کھلا دیا۔ایک اور روایت میں ہے کہ ان کے پاس سات روٹیاں اور چھوٹی چھوٹی مچھلیاں تھیں اس رزق پر خدا