ایک عزیز کے نام خط

by Sir Muhammad Zafrulla Khan

Page 79 of 144

ایک عزیز کے نام خط — Page 79

حضرت مسیح موعودؓ سے پہلے اسلام کی نازک حالت حضرت مسیح موعود کی بعثت سے قبل اسلام نہایت ضعف کی حالت کو پہنچ چکا تھا۔مسلمانوں کے دلوں سے دین کی محبت اٹھ چکی تھی۔قرآن کریم کا علم جاتا رہا تھا۔اعمال پر تو ہم پرستی اور رسم و رواج قابو پاچکے تھے اور مسلمان دن بدن قعر مذلت میں گرتے چلے جارہے تھے۔آپ نے اسلام کی حمایت کا بیڑ اٹھایا اور اللہ تعالی کی تائید اور اس کی دی ہوئی توفیق کے ساتھ اسلام کو نئے سرے سے جاری کیا اور اس میں زندگی کی روح پھونکی۔قرآن کریم کے علوم کا چشمہ پھر جاری کیا اور چند سال کے دوران میں براہین قاطعہ کے ساتھ اسلام کی دیگر ادیان پر برتری ثابت کر کے دکھا دی۔حتی کہ آج مسلمان پھر فخر سے اپنی گردنیں بلند کر سکتے ہیں کہ ہمارے پاس ایک ایسا الہی ہدایت نامہ ہے جو دنیا کے ہر مرض اور ہر دکھ کا علاج تجویز کرتا ہے اور جس پر عمل کر کے انسان اپنی زندگی کے مقصد کو پہنچ جاتا ہے۔اور ہم نے اللہ تعالیٰ کے اس وعدہ کو اپنی آنکھوں سے پورا ہوتا دیکھ لیا۔ہم نے ہی قرآن کریم کو نازل کیا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کا انتظام کریں گے۔حضرت مسیح موعود پر آنحضرت عل اللہ کا فیضان یہ سب کچھ جو ہوا دراصل رسول اللہ ﷺ ہی کا فیضان ہے۔جیسے حضر مسیح موعود نے متعدد مقامات پر فرمایا ہے۔مثلاً جان و دلم فدائے جمال محمد است نثار کوچه آل آل محمد خاکم دیدم در بعین قلبب و شنیدم بگوش ہوش ہر مکاں ندائے جمال محمد 79