ایک عزیز کے نام خط — Page 7
پبلشر ز نوٹ بابت ایڈیشن 2007 ء حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب رضی اللہ عنہ نے اگر چہ اپنے ایک عزیز کے نام تحریر فرمایا تھا لیکن تاہم اس میں سبھی کیلئے اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کیلئے ہدایت اور راہنمائی موجود ہے۔بالخصوص آجکل کے زمانہ میں تربیت اور راہنمائی کیلئے اسکی بہت ضرورت ہے۔یہی وجہ ہے کہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب خليفةالمسيح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس کی از سر نو اشاعت کے لئے ہدایت فرمائی ہے۔جماعتوں کو کوشش کرنی چاہئے کہ ہر اردو سمجھنے والے گھرانے میں یہ کتاب موجود ہو اور اس کا مطالعہ کیا جائے اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کی جائے۔کتاب میں مذکورہ آیات قرآن جن کا حوالہ نہیں دیا گیا تھا، ان کا حوالہ اس ایڈیشن میں قارئین کی سہولت کیلئے دیدیا گیا ہے۔اسطرح کتاب کو کمپیوٹر پر از سر نو ٹائپ سیٹ کروایا گیا ہے۔جب کسی کتاب کو ٹائپ کیا جاتا ہے تو ٹائپنگ کی بہت سی اغلاط کا امکان ہوتا ہے اسلئے بہت احتیاط کے ساتھ پروف ریڈنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔کوشش کی گئی ہے کہ پروف ریڈنگ میں کوئی غلطی نہ رہ جائے لیکن اگر ایسا ہو تو ہم معذرت خواہ ہیں۔اس ایڈیشن کی ٹائپ سیٹنگ محمود احمد ملک صاحب ( مرکزی شعبہ کمپیوٹر یوکے) نے کی ہے جبکہ اصل کتاب کے ساتھ لفظاً لفظاً موازنہ اور پروف ریڈنگ میں خاکسار کی مددخاکسار کی اہلیہ ریحانه شمس صاحبہ نے کی ہے۔اللہ تعالیٰ اُن تمام کو جزائے خیر عطا فرمائے جنہوں نے اس ایڈیشن کی طباعت کے مراحل میں کسی بھی رنگ میں خدمت کی توفیق پائی ہے۔اسی طرح دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے اور بہتوں کی ہدایت کا موجب ہو۔آمین منیر الدین شمس ایڈیشنل وکیل التصنیف - لندن فروری 2007ء 7