ایک عزیز کے نام خط

by Sir Muhammad Zafrulla Khan

Page 103 of 144

ایک عزیز کے نام خط — Page 103

اللهُمَّ إِنِّي أَعُوْذُ بِكَ مِنْ جَهْدِ الْبَلَاءِ وَدَرْكِ الشَّقَاءِ وَسُوْءِ الْقَضَاءِ وَشَمَاتَةِ الْاَعْدَاءِ۔اے اللہ میں پناہ مانگتا ہوں تیرے ساتھ اس بات سے کہ میں آزمائش میں پھنس جاؤں یا بدبختی کو پہنچ جاؤں یا کوئی بری تقدیر میرے متعلق جاری ہو جائے یا میں ایسی حالت کو پہنچ جاؤں کہ میرے دشمن مجھ پر ہنسیں۔ایک رکعت کے دو سجدوں کے درمیان جو مختصر قعدہ ہوتا ہے اس میں یہ دُعا پڑھنی چاہیے۔رَبِّ اغْفِرْلِيْ وَارْحَمْنِي وَارْزُقْنِي وَاهْدِنِي وَاجْبُرْنِي وَعَافِنِيْ وَاعْفُ عنی یعنی اے میرے رب میرے گناہ بخش اور ان سے چشم پوشی فرما اور مجھ پر رحم فرما اور اپنے پاس سے مجھے رزق دے۔اور میری ہدایت فرما اور میری خامیوں کو دور کر دے اور کمیوں کو پورا کر دے اور مجھے اپنی پناہ میں رکھ لے اور مجھ سے در گذ رفرما۔عشاء کی نماز میں وتروں میں تیسرے وتر کے قیام کے آخری حصہ میں سجدہ میں جانے سے پہلے دعاء قنوت پڑھی جاتی ہے۔وہ یہ ہے:۔اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْتَعِيْنُكَ وَنَسْتَغْفِرُكَ وَنُؤْمِنُ بِكَ وَنَتَوَكَّلُ عَلَيْكَ وَنُثْنِي عَلَيْكَ الْخَيْرَ۔وَنَشْكُرُكَ وَلَا نَكْفُرُكَ وَنَخْلَعُ وَنَتْرُكُ مَنْ يَفْجُرُكَ۔اَللّهُمَ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَلَكَ نُصَلِّي وَنَسْجُدُ، وَإِلَيْكَ نَسْعَى وَنَحْفِدُ۔وَنَرْجُوْا رَحْمَتَكَ وَنَخْشَى عَذَابَكَ إِنَّ عَذَابَكَ بِالْكُفَّارِ مُلْحِق یعنی اے اللہ ہم تجھ سے مدد طلب کرتے ہیں اور تجھ سے بخشش چاہتے ہیں اور تجھ پر ایمان لاتے ہیں اور تجھ پر سہارا رکھتے ہیں۔اور تیری عمدہ ثناء کرتے ہیں اور تیری نعمتوں کا صحیح استعمال کرتے ہیں۔اور تیری نافرمانی نہیں کرتے اور ہم چھوڑ دیتے ہیں ان کو اور بیزار ہو جاتے ہیں ان سے جو تیری نافرمانی کرتے ہیں۔اے اللہ ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تیرے ہی سامنے جھکتے اور گرتے ہیں اور تیری طرف ہی دوڑتے اور بڑھتے ہیں اور تیری رحمت کی امید رکھتے ہیں اور تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں کیونکہ جو لوگ تیری نعمتوں کی ناقدری کرتے ہیں اور تیری ہدایت پر نہیں چلتے وہ آخر تیرے عذاب میں گرفتار ہوں 103