حضرت عزیزہ بیگمؓ ، حضرت زینب بی بیؓ

by Other Authors

Page 4 of 29

حضرت عزیزہ بیگمؓ ، حضرت زینب بی بیؓ — Page 4

حضرت عزیزہ بیگم 4 ہوتے ہیں۔جنازہ قادیان لانے کی اجازت نہیں۔(1) عزیز و بیگم کے خاوند حضرت منشی برکت علی صاحب اپنی بیوی کے بارہ میں فرماتے ہیں کہ : " میری بہت خدمت گزار اور وفادار بیوی تھیں میری صحت اور کھانے پینے کا بہت خیال رکھتی تھیں بلکہ سچ تو یہ ہے کہ اُن کا یہ سلوک میرے ساتھ عشق کی حد تک پہنچ گیا تھا۔رشتہ داروں اور غیروں سب میں یہ بات ضرب المثل ہو گئی تھی کہ وہ اپنے خاوند کا بہت ہی فکر رکھتی ہیں۔تقویٰ میں بھی اپنے ملنے والوں میں مشہور تھیں مجمع میں جانا محض اس وجہ سے پسند نہ کرتی تھیں کہ عورتوں اور بچوں کے شوروغل کی وجہ سے ان کی طبیعت گھبراتی تھی اور عورتیں جو عموما ایک دوسرے کا گلہ شکوہ کرتی ہیں انہیں بُر ا معلوم ہوتا۔کسی کا احسان لینا پسند نہ کرتی تھیں چاہے اپنا ہو یا غیر ہو۔اگر کوئی کسی وجہ سے خاص حسنِ سلوک کرتا تو جب تک اس سے بڑھ کر بدلہ نہ دیتیں چین نہ آتا۔کسی کا حق مارنا تو ایک طرف ہمیشہ دوسرے شخص کو اس کے حق سے زیادہ فائدہ پہنچانے کی کوشش کرتی تھیں۔آپ کو غرباء کی مددکرنے کا بہت شوق تھا۔(2) میری اہلیہ صفائی اور پاکیزگی کا بہت خیال رکھتی تھیں۔گھر ذرا بھی گندا پسند نہ کرتیں گھر میں عام طور پر کام کاج کے لئے لڑکی یا ملازم رکھا