حضرت عزیزہ بیگمؓ ، حضرت زینب بی بیؓ

by Other Authors

Page 14 of 29

حضرت عزیزہ بیگمؓ ، حضرت زینب بی بیؓ — Page 14

حضرت زینب بی بی 2 زینب بی بی المعروف مولویانی بھی شامل تھیں۔اپنے خاوند کے ساتھ ساتھ آپ کو بھی بہت برکات اور سعادتیں نصیب ہوئیں۔حضرت زینب بی بی کو حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کے دستِ مبارک پر بیعت کا شرف حاصل ہوا اور آپ نے اپنا عہد بیعت نہایت وفا، ایمانداری اور خلوص سے نبھایا۔زینب بی بی صاحبہ کے خاندانی بزرگ محترم عطر سنگھ صاحب چوہڑ کا نہ ( جسے اب فاروق آباد کہا جاتا ہے ) ضلع شیخوپورہ میں رہائش رکھتے تھے۔آپ کا خاندان راجپوت ورک میں سے ہے۔روزی کمانے کے لئے ایک زمانہ میں آپ کشمیر چلے گئے تھے جہاں ایک مسلمان نواب کے ہاں ملازم ہو گئے اور اسلام قبول کرنے کی توفیق پائی۔مسلمان ہونے پر آپ نے اپنا نام عطر سنگھ سے عطر باب رکھ لیا۔عطر باب اپنی نیکی کی وجہ سے لوگوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔کچھ عرصہ بعد آپ سیالکوٹ آگئے۔سیالکوٹ آباد ہونے کے بعد زینب بی بی کے پڑدادا محمد حیات نے اپنی بہن کی شادی حضرت مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی کے والد کے نانا سے کر دی۔اس طرح دونوں خاندانوں میں ایک رشتہ قائم ہو گیا۔زینب بی بی کے والد حنفی فرقہ سے تعلق رکھتے تھے اور بہت دعا گو