حضرت عزیزہ بیگمؓ ، حضرت زینب بی بیؓ

by Other Authors

Page 13 of 29

حضرت عزیزہ بیگمؓ ، حضرت زینب بی بیؓ — Page 13

حضرت زینب بی بی پیارے بچو! حضرت زینب بی بی المعروف ' مولویانی ہمارے پیارے مہدی حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے بہت ہی پیاری اور نیک جماعت عطاء فرمائی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہزاروں رفقاء نے نہایت اخلاص اور وفاء سے اپنی زندگیاں جماعت احمدیہ کے لئے وقف کیں۔آپ کو ماننے والے دنیا کے مختلف حصوں سے تعلق رکھتے تھے لیکن ہندوستان میں پنجاب کے بعض علاقوں سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ بہت نمایاں تھے۔ان جگہوں میں قادیان کے بعد کپورتھلہ ، دہلی ، لا ہور اور سیالکوٹ خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں۔یہ سیالکوٹ وہی مقام ہے جہاں حضرت مسیح موعود علیہ اسلام اپنے دعوئی سے پہلے زندگی گزار چکے تھے اور اسے آپ علیہ اسلام نے اپنا دوسرا وطن قرار دیا تھا۔اس علاقہ سے ہزاروں نیک روحیں سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوئیں۔ان میں مرد بھی تھے اور خواتین بھی سیالکوٹ کے ان مخلص احباب میں حضرت مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی اور ان کی اہلیہ اول