حضرت عزیزہ بیگمؓ ، حضرت زینب بی بیؓ

by Other Authors

Page 11 of 29

حضرت عزیزہ بیگمؓ ، حضرت زینب بی بیؓ — Page 11

حضرت عزیزہ بیگم 11 تھا۔مہنگائی کے اس دور میں عزیزہ بیگم نے نہایت قناعت اور سادگی سے اپنی زندگی گزاری۔کبھی بھی کم آمدنی کا شکوہ نہ کیا اور اسی معمولی رقم سے گھر کے اخراجات پورے کئے۔وصیت کی خواہش دل میں پیدا ہوئی تو آپ نے اپنی کم آمدنی کے باوجود 18 حصہ کی وصیت کی جو آپ نے زندگی میں ادا کی آپ کا وصیت نمبر 2920 تھا۔(10) دعا ہے اللہ تعالیٰ ان کی قربانیوں کو قبول فرمائے اور انہیں اجر عظیم عطا کرے آمین۔