حضرت عزیزہ بیگمؓ ، حضرت زینب بی بیؓ

by Other Authors

Page 10 of 29

حضرت عزیزہ بیگمؓ ، حضرت زینب بی بیؓ — Page 10

حضرت عزیزہ بیگم 10 میں کسی اور کی محتاجی نہ کرنی پڑے چنانچہ ان کی یہ دعا بھی پوری ہوئی۔مرحومہ کی وفات کے متعلق سوائے ایک دعا کے ہماری ساری دعا ئیں منظور ہوئیں۔اب خدا سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنی بہشت (جنت) میں بھی اکٹھارکھے۔میری یہ دعا بھی ضرور قبول ہوگی کیونکہ بظاہر اس کی بنیا درکھ دی گئی ہے کہ حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی اجازت سے مرحومہ کی قبر کے ساتھ ہی میری قبر کی جگہ بھی مخصوص کر دی گئی اس طرح مرحومہ جس طرح میری زندگی میں ساتھی تھیں مرنے کے بعد بھی اگلے جہان میں بھی ساتھ رہیں گی۔‘ (8) آپ کے شوہر منشی صاحب آپ کی ان الفاظ میں خوبیاں بیان کرتے ہیں کہ آپ اچھے اخلاق اور عادات کی ایک فرشتہ صفت خاتون تھیں جس کی وجہ سے انہیں کبھی کوئی تکلیف نہ پہنچی اور ان کا گھر جنت کا نمونہ بنا رہا۔(9) پیارے بچو! اس نیک بی بی کی اچھی اچھی باتیں پڑھ کر ہمیں بھی اپنے اندر ایسی ہی نیک عادات اور صفات پیدا کرنی چاہئیں اللہ تعالیٰ ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق دے۔آمین ایک خاص بات جو قابل ذکر ہے وہ یہ ہے کہ حضرت منشی صاحب سلسلہ کی خدمت بغیر معاوضہ کے کرتے تھے اور اپنا گزارا صرف پینشن پر