عظیم زندگی

by Other Authors

Page 59 of 200

عظیم زندگی — Page 59

۵۹ محبت اور حسد کا قریب کا رشتہ ہے کیونکہ جہاں محبت ہوگی وہاں حسد بھی ہو گا محبت اور حسد دونوں دل میں بہ یک وقت داخل ہوتے ہیں۔دو افراد کے درمیان محبت کارشتہ کیسے پیدا ہوتا ہے اس کی بظا ہر کوئی وجہ نہیں محبت بس یونہی داخل ہوگئی خد بھی بس یونہی لوگوں کے دلوں میں داخل ہو جاتا ہے اس کو آنے کی دعوت نہیں دیجاتی مومن اسے ہر گز پسند نہیں کرتا اور دعا اور ذہنی ڈسپلن کے ذریعہ اس کا مقابلہ کرتا ہے اور جوں جوں اس کو کامیابی ہوتی ہے وہ آئندہ کے لئے بھی اس کے خلاف جہاد کیلئے تیاری کرتا ہے حتی کہ وہ اپنی ذات کا مالک و آقا ہو جاتا ہے۔اس سلسلہ میں قرآن مجید میں مذکورہ مندرجہ ذیل دعا کتنی معنی خیز ہے : خود غرضی وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَه (۱۱۳ : ۲) دوسروں کی فلاح اور بہبود سے لا تعلقی خود غرضی کی نشانی ہے۔خود غرضی سے بیگانگی پیدا ہوتی ہے اور پھر عداوت پر منتج ہوتی ہے۔اسلام نے ہمسایہ کی اہمیت اور اس سے حسن سلوک کی بہت تلقین کی ہے۔لا تعلقی کا نام خود غرضی ہے اسی طرح دوسروں کے بارہ میں غیر ذمہ داری بھی خود غرضی ہے کیسی نے کیا خوب کہا ہے :- خود غرضی تمام فطری اور غیر اخلاقی اعمال کی جڑ ہے" خود غرضی دنیا کا معروف ترین گناہ ہے" (EMMONS) SOUTHERN CHURCHMAN یہ قدرتی بات ہے کہ انسان شخص کی ہر بات نہیں مان سکتا لیکن اس کو دوسروں