عظیم زندگی

by Other Authors

Page 170 of 200

عظیم زندگی — Page 170

جسم یعنی "روح" رہتا ہے اس کے باوجود انسان اپنی بیوقوفی اور جہالت کی بناء پر اس دنیا کی نعمتوں کو روحانی نعمتوں پر ترجیح دینے میں مشغول رہتا ہے۔حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کو اس زمانہ میں مسلمانوں کے دلوں کے اندر خدا کی محبت جگانے کے لئے اور تمام نوع انسانی کو اسلام کی طرف دعوت دینے کے لئے بھیجا گیا ہے حضرت احمد نے اس الہی مشن کی بنیاد نہایت کامیاب طریق سے رکھی تا آپ اسلام کا پیغام اور روحانی برتری کو دوسروں تک پہنچا سکیں۔آپنے اپنے پیرو کاروں کو نصیحت کی کہ وہ اپنے کردار اور زندگی کو اسلام کی تعلیمات کے مطابق ڈھالیں اور اس کے مطابق عبادت کی عادت کو اپنی عادت بنانے کی کوشش کریں۔