عظیم زندگی

by Other Authors

Page 135 of 200

عظیم زندگی — Page 135

۱۳۵ کہ کائنات کے مقابلہ میں ہماری زمین صرف ایک ایٹم کے برابر ہے۔آئیے ایک بار پھر کائنات کے عظیم وجود کا لیں ہمارا شمسی نظام ستاروں کی عظیم گلیکسی GALAXY کا حصہ ہے اور کہکشاں تو صرف اس کا ایک حصہ ہے ہر ستارہ جو آنکھ سے نظر آتا ہے وہ اس کہکشاں کی ایک اکائی ہے اور ہمیں دنیا کے مانے ہوئے ماہرین فلکیات یہ بتلاتے ہیں کہ تین کھرب گلیکسی ہماری پہنچے کے اندر ہیں جن کو ہم ٹیلی اسکوپ سے دیکھ سکتے ہیں اور کون جانتا ہے کہ ان سے دور کتنی اور ایسی گلیکسی ہیں جن کو ہماری ٹیلی اسکوپ دیکھ نہیں سکتی۔کائنات کیسے وجود میں آئی ہے قبل اس کے کہ مادہ نے کوئی صورت اختیار کی بے شک یہ کسی اور صورت میں موجود تھا لیکن اس مضمون میں ہم کائنات کی کیمسٹری کے موضوع پر خیالات کا اظہار نہیں کریں گے ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ مادہ کی پیدائش کے یچھے کو نسا سبب تھا ؟ اور یہ بھی حقیقت مسلم الثبوت ہے کہ کسی نہ ہونے والی چیز سے کوئی ہونے والی چیز پیدا نہیں ہو سکتی یہ بات ہمیں مجبور کرتی ہے کہ ہم یہ تسلیم کریں کہ ان عظیم کائنات کے پیچھے ضرور کوئی زبر دست طاقت موجود ہے۔بہت سے سائنسدانوں اور ملکی ماہرین کے لئے مادہ کا ماخذ ایک پیچیپ یہ مسئلہ بنا رہا ہے پیٹرک مور (PATRICK MOORE) ایک مشہور فل کی ماہر کا کہنا ہے کہ جب ہم اس مسئلہ پر غور کرتے ہیں کہ کائنات کا آغاز کیسے ہوا تو اس کا جواب آسانی سے نہیں (HOYLE) نے کہا ہے کہ مادہ یونہی ظہور میں آجاتا ہے ملتا ، ایک اور فلکی ماہر ہائل اس کو تخلیق کہا جاتا ہے پھر ایک مرحلہ پر وہ تمام ایم جن سے مادہ بنتا ہے ان کا کوئی وجود نہیں ہوتا اور کچھ عرصہ کے بعد وہ وجود پذیر ہو جاتے ہیں۔