عظیم زندگی — Page 133
۱۳۳ سوائے ان لوگوں کے جنہوں نے زنجبیل کا بڑا پیالہ پیا ہے کوئی شیطان کے اثر سے محفوظ نہیں۔زنجبیل کا مطلب ادرک ہے اور قرآن مجید میں اس کا استعمال استعارہ کے طور پر ہوا ہے جس کا مطلب ہے نہایت ہی مفید قوی روحانی شربت یا ٹانک جو مومنوں کو تمام مشکلات پر قابو پانے میں مدد دیتا ہے۔چمکدار ستارے مختلف ستاروں کی چمک مختلف ہوتی ہے بعض اتنے چمکدار ہوتے ہیں کہ وہ سورج کی نسبت ہزار گنا چمکدار ہیں۔ریل (RICEL) جو ایک بڑا ستارہ ہے یہ سورج کی نسبت اٹھارہ ہزار گنا زیادہ چمکدار ہے لیکن اس کی چمک کینا پس ستارے کے سامنے کچھ بھی نہیں کیونکہ یہ سورج سے اسی ہزار گنا زیادہ چمکدار ہے۔آسمان پر ٹمٹماتے ہوئے ستارے شاید ہمیں اتنے چمکدار محسوس نہ ہوں لیکن سائنسدانوں اور ماہرین فلکیات کے بڑے بڑے آلات ان کی حقیقت ہم پر (CANAPUS) روزِ روشن کی طرح ثابت کر دیتے ہیں۔فرض کریں کہ ہر ستارہ اس دنیا کے ایک انسان کی طرح ہے بعض اتنے چمکدار ہوتے کہ وہ اپنی قسم کے آپ ہوتے۔ان کی مثال ان انبیاء اور صوفیاء کی طرح ہے جو روحانی افق پر گاہے بگا ہے نمودار ہوتے ہیں۔ہماری دنیا ایسے لوگوں سے بھری ہوئی ہے جن کو ستا اس سے کہا جاتا ہے بعض فلمی دنیا کے ستا ہے، بعض ڈرامہ کے فن کے بستا ہے اور کھیلوں کے ستارے ہیں اور پھر وہ خواتین جو اپنے اثر و رسوخ کی بناء پر سوسائٹی کے ستارے ہیں لیکن ان سے