عظیم زندگی — Page 173
16F جانے کی بھی توقع کی جاتی ہے جو دوسروں کے لئے خواہ اہمیت نہ بھی رکھتے ہوں۔میرے نزدیک ایک احمدی کے مندرجہ ذیل رول ہیں :- ۱ 1- مذہب اسلام کا سپاہی - اسلام کا سفیر - اسلام کا مبلغ ۴- اسلام کا سچا خادم اسلام کا محافظ -> ۶ - اسلام کا سچا نمونہ مذہب اسلام کا سپاہی ایک سیاہی کی کئی خصوصیات ہوتی ہیں ان میں سے ایک خصوصیت ملک و قوم کی خدمت کرنا اور مشکل حالات میں قوم کے لئے لڑنا ہے وہ اپنے ملک اور قومی جھنڈے کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں استعمال میں لاتا ہے۔احمدی خدا کا سپاہی ہے جو اسلام کے جھنڈے کی حفاظت کے لئے وقف ہو چکا ہے وہ پیپر امن ذرائع سے اسلام کے دفاع او تبلیغ کے لئے ہر وقت تیار رہتا ہے۔ایک سپاہی کی حیثیت سے وہ گھر میں میٹھا مسلمان نہیں بلکہ روحانی تلوار ہاتھ میں لئے وہ ہر طرف جاتا ہے۔جب اسے اپنے فرض کے لئے بلایا جاتا ہے تو وہ سخت گرمی یا برفباری اور یخ بستہ ہواؤں سے گھبراتا نہیں ہے اس کے پختہ ایمان اور عقیدہ کا ثبوت یہ ہے کہ وہ اسلام کی محبت میں ہر قسم کی صعوبتیں سہنے کے لئے تیار رہتا ہے۔ایک احمدی دُنیا کے بڑے بڑے اکابرین کی زندگیوں سے سبق لیتا ہے ان کی خوبیوں کو اپنانے کے لئے وہ کوشاں رہتا ہے تا وہ اسلام کی خاطر بہتر طریقی سے جہاد کر سکے۔