عظیم زندگی — Page 131
i ۱۳۱ تو حد کر دی اور بعض انبیاء پر شراب پینے قتل اور زنا کے الزام لگائے ہیں یہ سوچنا بھی 10 محال ہے کہ مجرم اور زانی شخص دوسروں کو صراط مستقیم کی طرف رہنمائی کر سکے میرے خیال میں ایک پادری اگر بدیوں میں ملوث ہو تو اس کی کمیونٹی اس کا بائیکاٹ کر دے گی قرآن مجید نے انبیاء کو ان الزاموں سے جو بائیبل میں پائے جاتے ہیں بالکل پاک وصاف قرار دیا ہے۔ہر ستارہ اپنی مقررہ رفتار پر چلتا ہے اور اس کا انحصار اس کے سورج سے فاصلہ پر ہے۔اصول یہ ہے کہ اگر ایک سیارہ سورج سے جتنا قریب ہوگا اتنا ہی زیادہ اس کی گردش ہو گی اسی طرح جتنا ایک انسان اپنے خالق و مالک سے نزدیک ہو گا اتناہی زیادہ وہ روحانی طور پر ترقی کرے گا۔شہاب ثاقب آسمان پرا و پر بہت دور ہزار ہا دم دار ستار سے سورج کے گرد گھوم رہے ہیں ان کو کائنات کی گرد و COSMIC DUST اور گوڑا کرکٹ کہا جاتا ہے۔ان میں سے اکثر ریت کے ذرے سے زیادہ وزنی نہیں یا بعض ان میں سے ذرا زیادہ بڑے ہیں۔دم دار ستارے ہماری زمین کی فضا میں لگاتا رآتے رہتے ہیں لیکن جونہی یہ گرہ ارض میں داخل ہوتے ہیں جل کر خاک ہو جاتے ہیں۔ان سے بڑے ستیارسے بعض دفعہ جب زمین کی طرف گرتے ہیں تو بہت چمک اور روشنی سے جلتے ہیں۔دم دار ستارہ حقیقت میں زمین کی طرف فضا میں سے جلتا ہوا آتا ستارہ ہوتا ہے حقیقت میں کوئی " شوٹنگ سٹار نہیں ہوتا کبھی کبھار بڑے ستارے زمین تک پہنچ جاتے ہیں اور ان کو شہاب ثاقب METEOR کہا