عظیم زندگی

by Other Authors

Page 110 of 200

عظیم زندگی — Page 110

۱۲ حيَاتِ اَبدی اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے :- ارجعي إلى ربكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةٌ : فَادْخُلِي فِي عِبَادِي : ( ۳۰۰۲۹ :۸۹) اس میں کوئی شبہ نہیں کہ انسان کی اصلیت اس کے جسم میں نہیں بلکہ نہ نظر آنے والے اصل میں ہے اور اس اصل کا دل رُوح ہے۔الہامی کتب میں سے سب سے زیادہ قرآن حکیم روح اور آخرت کی ماہیت پر روشنی ڈالتا ہے تاہم اس موضوع کو سمجھنے او جاننے کے بارہ میں انسان کا علم ہمیشہ محدود رہے گا۔ارشاد ربانی ہے :- وَيَسْلُونَكَ عَنِ الرُّوحِ قُلِ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّي (۸۶:۱۷) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جنت کی نعمتیں ایسی ہیں کہ جن کو نہ کسی آنکھ نے دیکھا نہ کسی کان نے شنا اور دماغ ان کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ہم اس باب میں روح اور آخرت سے متعلق اسلامی تعلیم سے قارئین کو آگاہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور انشاء اللہ العزیز یہ بات بیان کرنے کی سعی کریں گے کہ کیونکر ہمارے جو اس دوسری دنیا کا اندازہ نہیں کر سکتے جو کہ مختلف فری کو نسی پر ارتعاش کر رہی ہے۔اسلامی تعلیم کے