عظیم زندگی — Page 69
۶۹ اور نیک گفت گو بھی متقی بننے کے لئے چند مفید گر ہیں۔بری عادات روحانی ترقی کی دشمن ہیں انسان کبھی ان کا غلام نہ بنے انہیں جلدی سے جلدی ترک کرے ورنہ یہ انسان کو ترقی نہ کرنے دیں گی جیسے ایک غبارہ دھاگے کے ساتھ بندھا ہو۔روزہ سے بُری عادات مثلا سگریٹ نوشی، تمباکو کھانا ،ٹیلی ویژن سستی، بد کلامی، فضول خرچی، پرخوری اور اسی طرح کی دوسری بڑی عادات ترک کرنے میں مدد ملتی ہے جے