عظیم زندگی

by Other Authors

Page 48 of 200

عظیم زندگی — Page 48

اِس فہرست میں اور بھی دوسری باتیں شامل ہوسکتی ہیں مگر چند ایک کی نشاندہی کافی ہے۔جس طرح جسمانی ورزش انسان کے حبشہ کو مضبوط بناتی ہے اسی طرح ذہنی اور روحانی امور کے ذریعہ دماغی اور روحانی آسائش کا سامان کیا جا سکتا ہے کسی مقصد کے حصول کے لئے خواہ وہ مادی ہو یا روحانی خاص دھیان اور غور وفکر کی ضرورت ہے جس کے پیچھے کامیاب ہونے کا زبر دست جذبہ کار فرما ہو مندرجہ ذیل مساوات ہمیش مد نظر رکھیں : شوق + چاہت = کامیابی سکون قلب کی گہرائی ناپی نہیں جاسکتی۔یہ وہ ہیرا ہے جو انمول ہے اور اسی کو نصیب ہوتا ہے جو دیانتداری سے اس کی تلاش میں سرگرداں ہوتا ہے او راپنے کردار پر سلسل نظر رکھتا ہے اور پھر اللہ تعالیٰ کے حضور دعاؤں سے کامیابی کی انتجا کرتا ہے ؛ ه