عظیم زندگی — Page 47
تھکاوٹ تھکا ماندہ انسان مسکراہٹوں سے دُور ہوتا ہے۔اس کے اعصاب پیچھے ہوتے ہیں۔ہر کام اور چیز طبیعت کے خلاف اور شکایت کا موجب بن جاتی ہے۔تھکے ہوئے شخص کو اپنی گفتگو اور اعمال کی طرف خاص توجہ دینی چاہیئے۔گالی گلوچ بعض لوگ اپنی زبان کو گالی گلوچ کے مہلک ہتھیار سے مسلح رکھتے ہیں تا وہ دوسروں کو بے عزت کر سکیں۔اگر آپ کی کوئی اس طرح بے عزتی کرے تو میرا مشورہ یہ ہے کہ خاموش ہیں اور ایسے مسند شخص کے سامنے تو از ما خاموش رہیں اس کام کیلئے ضبوط نفس کی ضرورت ہے۔ہماری زندگی میں بہت سی ایسی باتیں ہیں جن سے ہم ناراض اور خفا ہو سکتے ہیں مثلاً اگر آپ کسی سے متفق نہ ہوں تو اس کا اظہار حکمت عملی سے کرنا پسندیدہ ہے مگر اس چیز کو تکلم گلا دشمنی کی ایک وجہ بنالینا نا پسندیدہ امر ہے۔زندگی میں ہمیں خفا کرنے والے امور کی ایک فہرست قارئین کے لئے پیش کی جاتی ہے :۔(3) جب لوگ وقت کے پابند نہ ہوں (ب) جب کوئی قیمتی چیز کھو جائے (ت ) جب کوئی خواہ مخواہ لڑائی مول لے (ث ) جب کوئی کس یا گاڑی سے رہ جائے (ج ) جب کوئی وعدہ ایفا نہ کرے (ح) جب صحت خراب ہو اور انسان سخت تکلیف میں مبتلا ہو (خر) ناروا سلوک۔