عظیم زندگی

by Other Authors

Page 42 of 200

عظیم زندگی — Page 42

۴۲ احتیاط برتے گا تا ذرا سی لغزش بھی اس کے روحانی توازن کو بگاڑ نہ دے اور جوں جوں وہ ترقی کرے گا سکون اور اطمینان اس کے خیالات اور اعمال پر اس قدر حاوی ہوں گے کہ اس کو ہر وقت چوکس رہنے کے لئے مزید کوشش اور احتیاط در کار نہ ہوگی اور یہ چیز اس کی فطرت ثانیہ بن جائے گی۔جس شخص کو سکون قلب حاصل ہو جاتا ہے وہ دنیا کی تکالیف اور دکھوں سے آزاد نہیں ہو جاتا ایسا شخص ان تکالیف سے خوب واقف ہوتا ہے مگر ان کو نهایت سکون سے قبول کرتا ہے اور دیکھنے والا ایسے شخص میں بظاہر کوئی جذباتی تغیر نہیں دیکھ سکتا۔حضرت مرزا غلام احمد مسیح موعود علیه السلام کو اپنی پہلی بیٹی عصمت سے بہت مرزا احمدیح با لگاؤ تھا جب وہ بیمار ہوئی تو آپ نے اس کی بہت دیکھ بھال کی لیکن جب وہ بقضائے الہی فوت ہو گئی تو ایسا محسوس ہوتا تھا گویا آپ اسے بالکل بھول گئے ہیں۔آپ نے خدا کی مرضی کے آگے سرتسلیم خم کر دیا تھا۔ایک اور موقع پر بعض عیسائی پادریوں نے آپ کے خلاف قتل کا جھوٹا مقدمہ دائر کر دیا۔ایسی حالت میں عموماً لوگ بے چینی اور اضطراری کا اظہار کرتے ہیں مگر حضرت بانی سلسلہ احمدیہ بالکل پرسکون رہے کسی کو گمان بھی نہ ہو سکتا تھا کہ آپ کے اوپر قتل کا الزام عائد ہے۔جس شخص کو سکون قلب حاصل ہو وہ کبھی گھبرانا نہیں ہے۔زندگی یا موت ، صحت کی خرابی، مصائب و تکالیف اس کو پریشان نہیں کرتے اگرچہ ایسا شخص ان مصائب کے اثرات سے متاثر ضرور ہوتا ہے لیکن اس کے سکون و حرکات پر اسے پورا ضبط حاصل ہوتا ہے۔