عظیم زندگی — Page 41
اسم سکھی روح سکون قلب ایک اندرونی کیفیت ہے جس کو پانے کے لئے ہر کوئی خواہش کرتا ہے مگر بہت تھوڑے اس کو پاتے ہیں۔اکثر وہ لوگ جن کو شتعال انگیزی کا نشانہ بنایا جائے وہ بے چینی اور مایوسی کا کم وبیش اظہار کرتے ہیں حقیقی سکون قلب کا اظہار انسان کے کردار سے نمایاں ہوتا ہے اور اس کا اظہار انسان کی آواز، رفتار اور دیگر جسمانی حرکات سے ہوتا ہے۔یہ در حقیقت آسمانی نعمت ہے جو انسان کے اندر سکونت پذیر رہتی ہے اور ہماری شخصیت کو جو میں گھنٹے متاثر کرتی ہے۔رُوح کا سکون ایک ایسی خصوصیت ہے جسے ہر کوئی اپنے اندر پیدا کر سکتا ہے۔اس امر میں کامیابی کے حصول کے لئے ضروری اجزاء یہ ہیں : دعاء دماغی توجہ ، ضبط نفس پختگی، ارادہ اور استقلال۔یہ صفات یقینا انسان کو اپنی منزل کی طرف اُڈا کے لے جائیں گی اور وہ جلد ہی ایک عظیم انقلاب اپنے اندر محسوس کرے گا۔اپنی کوششوں کے اولین ثمرات سے وہ مطمئن نہ ہو گا چنانچہ وہ مزید ترقی کے لئے خواہش اور کوشش کرتا رہے گا اور ہمیشہ اپنے اعمال میں