عظیم زندگی — Page 40
نیند کی حالت میں ہوتا ہے اگر چہ رُوح بیرونی علاقہ میں ہوتی ہے لیکن اس کا جسم کے ساتھ جوڑ ضرور ہوتا ہے اور اسی تعلق کی وجہ سے روح واپس آتی ہے اور جب یہ تعلق قطع ہو جاتا ہے تو اس وقت روح مستقل طور پر علیحدہ ہو جاتی ہے اور یہی موت کا باعث بن جاتا ہے اس کے بعد روح پھر واپس نہیں آتی اور کسی اور جگہ زندہ رہتی ہے۔جب روح جسم سے باہر ہوتی ہے اُس وقت عموما ہمارا دماغ رُوح کے تجربات کو یاد نہیں رکھ سکتا۔روح جاگتے ہوئے بھی اور سوتے ہوئے بھی انسانی جسم سے جا سکتی ہے۔ایک انگریز مصنف کیپٹن برٹن جب ایک دفعہ سخت بیمار ہوا تو اس نے اپنے آپ کو ایک اور جسم پر تیرتے ہوئے محسوس کیا جو بعد میں اسکے جسم میں داخل ہو گیا۔اور بھی لوگوں نے دنیا میں روح اور جسم میں روحانی فیتہ کے تعلق کا تجربہ کیا ہے۔مذہبی کتابوں اور حالات کی گواہی اس بات پر ہمیں مجبور کرتی ہے کہ ہم تسلیم کریں کہ روح واقعی موجود ہے یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس کو اپنے اندر محسوس کریں اور اس کو نیک خیالات، الفاظ اور اعمال کی غذا دیں تا یہ روح چودھویں کے چاند کی طرح خوب چکے اس دنیا میں بھی اور آنے والی دنیا میں بھی۔آمین ہے BURTON !